: کیا میلاد منانا بدعت ہے؟؟ | ولادت 12 ربیع الاول یا وصال؟ | 📜کیا صحابہ کرام رضی اللّٰه عنھم اجمعین نے حضور ﷺ کا میلاد منایا؟ | 🔹صحابہ کرام رضی اللّٰه عنھم اجمعین حضور صلی اللّٰه علیہ وآلہٖ وسلم کے میلاد کی محفلیں منعقد کرتے تھے۔
*🌹ربیع الاوّل شریف کے حوالے سے چند اہم سوالات اور ان کے جوابات🌹* 📜 کیا میلاد منانا بعت ہے؟؟ 📝 جواب :شریعتِ مطہرہ کا یہ اصول یاد رکھیں کہ کسی بھی کام کے جائز و ناجائز ہونے کا دارومدار اس بات پر نہیں کہ وه کام حضورِ اکرم صلی اللّٰه علیہ وآلہٖ وسلم یا صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضوان نے کیا یا نہیں بلکہ دارومدار اس بات پر ہے کہ اس کام سے اللّٰه عزوجل اور اس کے محبوب صلی اللّٰه علیہ وآلہٖ وسلم نے منع فرمایا ہے یا نہیں۔ 🔸پہلی بات یہ کہ منکرینِ میلاد اس حدیثِ پاک کو اپنی لاعلمی اور جہالت کی بنا پر بغیر سوچے سمجھے مسلمانوں پر فِٹ کرتے ہیں اور اُنہیں جہنمی ہونے کے فتوے دیتے ہیں معاذ اللّٰه وَكُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ وَكُلُّ ضَلَالَةٍ فِي النَّارِ (سنن النسائی : 1579) اور ہر بدعت(دین میں نیا کام) گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جائے گی۔ اس لیے کہتے ہیں کہ میلاد منانا دین میں نیا کام ہے اور یہ گمراہی ہے۔ معاذ اللّٰه 🔹ہم کہتے ہیں کہ اگر بدعت کی جو تعریف تم لوگ کرتے ہو وہ مان لی جائے کہ دین میں رائج ہر نیا کام گمراہی ہے تو پھر اس تعریف کے مطابق جو...