دل کے امراض اور مشھور نسخہ | دل کا مشھور نسخہ | مشھور نسخہ

 دل کے امراض اور "مشہور نسخہ




سب سے پہلے ایک قانون ذہن نشیں کر لیں...
دل جب بھی مرض میں گرفتار ہوگا ان تین حالتوں میں کسی ایک پر ہوگا...

*1. اختلاج قلب* (دھڑکن کی تیزی اور بے قاعدگی)
*2. خفقان قلب* (شدت سے دھڑکنا. ٹھوکریں)
*3. تسکین قلب* (حرکات کا سست ہو جانا)

آج کل ایک نسخے دل کے حوالے سے بہت چرچا ہے ۔ پنسار سٹور ۔ ہومیو سٹور اور یہاں تک کہ میڈیکل سٹوروں میں بھی دیکھا گیا ہے۔
مجھے نسخہ سے ایک فیصد بھی اختلاف نہیں ہے لیکن جس مرض کو دور کرنے  کے لیئے استمال کیا جاتا ہے ممکن ہے یہ "نسخہ" اسی مرض میں اضافہ کر دے۔ 🥺

اس *مشہور نسخہ* کے اجزاء یہ ہیں ۔

لیموں کا پانی
لہسن کا پانی
سرکہ سیب
ادرک کا پانی
شہد

*اصلیت اور حقیقت*
اگر اوپر والی تین اشیاء کا مزاج دیکھیں  تو وہ عضلاتی ہیں۔
( اس نسخے کے ڈبے پر لکھا ہوتا ہے بند شریانوں کو کھولتا ہے۔)
جبکہ شریانیں تو *عضلاتی تحریک* میں بند ہوتی ہیں۔
صرف چند یوم بوجہ شہد اور ادرک کے پانی سے کچھ راحت نصیب ہوتی ہے ۔ بعد میں پھر وہی تکلیف شروع ہوجاتی ہے ۔

اگر یہ نسخہ اختلاج قلب کے بجائے تسکین قلب میں دیا جائے تو بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔
خفقان قلب میں فائدہ نہیں دے گا کیونکہ خفقان قلب صفراء کی زیادتی سے ہوتا ہے ۔ تسکین قلب بلغم کی زیادتی سے ہوتا ہے ۔

کیونکہ قانون طب قانون مفرد اعضاء کا اگر گہرائی سے مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ شریانی سکیڑ کی وجہ   زیادہ تر ترشی و تیزابیت اور سوداویت کی زیادتی ہ ۔

ایلوپھیتی ڈاکٹر بھی پیپسی سموکنگ سے منع کرتے ہیں اور مریض کو واک کا مشورہ دیتے ہیں ۔ کیونکہ یہ بھی دونوں عضلاتی مزاج کے ہیں ۔

لیکن ایک حقیقت سے ایلوپھیتی ڈاکٹر پھر انکار کر لیتے ہیں کہ مریض کو دیسی گھی بھی بند کرادیتا ہے ۔ دیسی گھی میں دیگر تیلوں کی نسبت سب سے زیادہ گندھک ہوتا ہے جو بذات خود سودا کا دشمن ہے۔ جبکہ مریض دیسی گھی سے بھی ڈرتے ہیں۔  پہلے زمانے میں یہ مرض کم اسی وجہ سے تھا کہ دیسی خوراک اور دیسی گھی ہوتا تھا، باقی کمی دودھ سے پوری ہو جاتی.
ابھی تو دودھ سے مکھن پہلے سے نکالا جاتا ہے اور زیادہ دودھ خالص نہیں ہوتا ہے ۔ اور پیدل سفر بھی تمام ہوگئے ۔

*عرض کرنے کا  مقصد یہ ہے کہ تمام علاجات تشخیص کے بعد کروایا کریں.*
راہ چلتے نسخے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں
اللہ پاک سب مریضوں کو صحت نصیب کرے آمین ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان کے دس خوبصورت ترین مقامات

عرب کی پرانی ثقافت پر آج عمل کیوں؟

پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت سویلینز کا ٹرائل کیسے ہوتا ہے؟|How is the trial of civilians under the Army Act in Pakistan?