ایک بلی کی در رسولﷺ سے محبت کا واقعہ
ایک بلی کی در رسولﷺ سے محبت کا واقعہ ایک بلی کی در رسولﷺ سے محبت کا واقعہ اک بہت بڑے بزرگ انتقال کر گئے ہیں جناب سید منظور احمد شاہ صاحب انہوں نے اک کتاب لکھی تھی ( مدینتہ الرسول ﷺ) اُس میں حضرت لکھتے ہیں میں ایک بار حج کرنے کے لئے آیا تو پاکستان سے ایک سیاسی بندہ بھی حج کرنے کے لئے آیا ہم ایک ہی کمرے میں ٹھہرے ھوئے تھے شاہ صاحب لکھتے ہیں کے ہم نے دروازہ کھولا تو ا یک بلی اندر آگئی تو ہم نے بڑی محبت کی کے یہ شہر رسول اللّٰہ ﷺ کی بلی ہے کہتے ہیں کہ اس وقت روٹی تھی ہم نے پیش کی تو اُس نے بھی قبول کر لی اگلے روز پھر آئ تیسرے روز پھر آئی تو ہم نے ایک قدم آگے بڑھایا اور مارکیٹ میں بلییوں کے لئے جو خاص پروڈکٹ (خوراک ) بنی ہے ہم وہ خرید لائے جب بھی بلی آتی ہم وہ خوراک اسے کھلاتے رہے۔ پھر ہوا یوں کے جو سیاسی شخصیت آئ تھی پاکستان سے وہ بلی سے جی لگا بیٹھی اور اس نے فیصلہ کیا جاتے ھوئے بلی کو ساتھ لے کے جانا ہے پاکستان ۔ پرویز مشرف کا دور حکومت تھا اجازت لی سعودی حکومت سے اجازت لی پی آئی اے سے کاغذی کروائی مکمل کروائی بلی کے لئے بہت خوبصورت پنجرہ تیار کروایا گیا۔ من...