انٹرنیٹ کمپنیوں کا ہمارے ساتھ دھوکہ جو سالوں سے چل رہا ہے اور ہم اسے برداشت کر رہے ہیں
*انٹرنیٹ کمپنیوں کا ہمارے ساتھ دھوکہ جو سالوں سے چل رہا ہے اور ہم اسے برداشت کر رہے ہیں*
![]() |
کیا کبھی آپ نے سوچا کہ آپ انٹرنیٹ کمپنی سے پیکج تو 5Mb یا 10Mb کا لیتے ہیں لیکن جب کوئی چیز ڈاون لوڈ کرتے ہیں اور تو ڈاون لوڈ سپیڈ صرف 500KB یا 1MB آرہی ہوتی ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے کیا انٹرنیٹ کمپنی والے ہم سے دھوکہ کرتے ہیں؟ کیا ہم سے ذیادہ بڑے پیکج کے پیسے لے کر ہمیں کم سپیڈ دیتے ہیں۔ آج کی پوسٹ میں اسی بارے میں بات کرنے والا ہوں۔
تو جناب یہ کوئی دھوکہ نہیں ہے نا ہی انٹرنیٹ کمپنی بڑے پیکج کے پیسے لے کر ہمیں کم انٹرنیٹ سپیڈ دے رہی ہے بلکہ یہ سارا چکر Mb اور MB کا ہے۔ جی یہ ایک مارکیٹنگ تیکنیک ہے۔ جب بھی آپ کسی کمپنی کا اشتہار دیکھیں گے تو اس میں Mb لکھا ہوگا۔
جیسے وزن کی اکائی کلو گرام اور لنمبائی کو میٹر یا کلو میٹر میں ماپا جاتا ہے ایسے ہی انٹرنیٹ کی سپیڈ کو میگا بٹ یا میگا بائٹ میں ماپا جاتا ہے۔ Mb کا مطلب میگا بٹ ہوتا ہے اور MB کا مطلب میگا بائٹ ہوتا ہے۔ جو کمپنی ہمیں پیکج دیتی ہے وہ میگا بٹ میں بتا رہی ہوتی ہے جب کہ ہمارا موبائل یا کمپیوٹر جب کوئی فائل ڈاون لوڈ کر رہا ہوتا ہے تو وہ ہمیں سپیڈ میگا بائٹ میں بتا رہا ہوتا ہے۔
ایک میگا بائٹ MB آٹھ میگا بٹ Mb کے برابر ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کمپنی جو سپیڈ بتا رہی ہوتی ہے اسے 8 پر تقسیم کر لیں تو آپکو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو ڈاون لوڈ سپیڈ کتنی ملنی چاہیے۔ جیسے اگر آپکا پیکج 10Mb ہے تو آپ کی ڈاون لوڈ سپیڈ 1.25MB بنے گی ایسے ہی اگر آپکا پیکج 25Mb ہے تو ڈاون لوڈ سپیڈ 3.1MB بنے گی۔ لیکن ہمیں اتنی سپیڈ بھی نہیں مل رہی ہوتی جیسے 4GB کی یو ایس بی میں 3.74GB سپیس ہوتی ہے ایسے ہی انٹرنیٹ سپیڈ بھی ہمیں اتنی نہیں مل رہی ہوتی آپ آسانی کے لیے سمجھ لیں کے 1Mb برابر ہے 100KB کے ایسے ہی 10Mb کے پیکج میں اگر ہمیں 1MB ڈاون لوڈ سپیڈ اور 25Mb کے پیکج میں 2.5MB سپیڈ ملے تو سپیڈ ٹھیک ہے۔
امید ہے اس پوسٹ سے آپکی معلومات میں اضافہ ہوا ہوگا اور اب پیکج کو دیکھ کر سمجھ سکیں گے کہ آپ کو ڈاون لوڈ سپیڈ کتنی ملے گی۔
نوٹ » یہ سپیڈ پر سیکنڈ ہے۔ یعنی اس انٹرنیٹ کنیکشن پر ایک سیکنڈ میں اتنا ڈیٹا ڈاون لوڈ یا اپلوڈ ہو سکتا ہے۔ کچھ کمپنیز کی ڈاون لوڈ سپیڈ ذیادہ اور اپلوڈ سپیڈ برابر ہوتی ہے اور کچھ کمپنیز کی ڈاون لوڈ سپیڈ ذیادہ اور اپلوڈ سپیڈ کم ہوتی ہے۔ لیکن اشتہار میں عموماً ڈاون لوڈ سپیڈ ہی بتائی جاتی ہے۔
.jpeg)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں