مرد کی پانچ ایسی عادتیں جسے عورت بہت پسند کرتی ہے لیکن اس کے باوجود لوگ اکثر اپنی انا کی وجہ سے ان عادات کو اگنور کر دیتے ہیں

 مرد کی پانچ ایسی عادتیں جسے عورت بہت پسند کرتی ہے لیکن اس کے باوجود لوگ اکثر اپنی انا کی وجہ سے ان عادات کو اگنور کر دیتے ہیں





👇ان پانچ عادتوں کو اگر اپنی شادی والی زندگی کا حصہ بنالیں گےتو دیکھئے گا آپ کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے گا۔


✍1: میں دعوے سے کہتا ہوں! روز رات سونے😴 سے پہلے اگر بیوی کی پیشانی پر بوسہ دے کر شوہر سونے کی عادت بنالے تو یقین جانیے وہ آپ کی محبت میں مسکراتے ہوئے پرسکون نیند سوئے  گی، تمام پریشانیوں😞 کو بھول جائےگی، بیوی کی پیشانی پر بوسے سے عقیدت پیدا ہوتی ہے، بیوی اندر تک خود میں سکون اور اطمینان محسوس کرتی ہے، خود کو بےخوف محسوس کرتی ہے،  خود کومحفوظ محسوس کرتی ہے، خود کو امیرترین عورت محسوس کرتی ہے۔


✍2: بیوی کتنی ہی غصے😡 میں ہو کیسا ہی جھگڑا ہوا ہو ایک بار ہمت کرکے عقیدت کے ساتھ اپنی وائف کی پیشانی پر بوسہ دینا بیوی کو اندر تک جھنجھوڑ😌 دیتاہے، اور ایسے موقع پر چند بیویاں تو شوہر کے اس عمل کو دیکھ کر خوشی سے رو🥺 پڑتیں ہیں۔


✍3: اسی طرح جاب پر جاتے ہوئے، شہر سے باہر جاتے ہوئے اسے گلے سے لگا کر سینے سے لگا کر اور پیشانی پر بوسہ دے کر جائیں گے تو اس عمل سے آپ کتنا ہی وقت بیوی سے دور ہونگے، بیوی گھر میں سکون سے رہےگی، مسکراتی  پھرےگی، لہلہاتی پھرے گی۔


✍4:اسی طرح خود پر لازم کر لو کہ کھانا بیوی کے ساتھ کم از کم دن میں ایک بار ایک وقت کا کھانا کھاناہے، اگر یہ عمل شروع کردیں تو یقین جانیے ایک ایسا وقت آئےگا کہ آپ کہیں کتناہی مصروف ہوں، مگر آپ کی بیوی بھوکی سوجائےگی، مگر آپ کے بغیر ایک نوالہ پیٹ میں نہیں ڈالے گی، اور یہ میاں بیوی کے درمیان محبت کی بہترین اورخوبصورت دلیل ہے۔


✍5:کھانا🍱 کھاتے وقت ہاتھ سے دو نوالے بیوی کو کھلادے یہ عمل شوہر اور بیوی کے درمیان انس 👩‍❤️‍💋‍👩 پیدا کرتا ہے، اگر بیوی ناراض ہو کسی بات سےتو ناراضگی کو دور کرنے میں بےحد مددگار ثابت ہوتا ہے، یہ عمل میاں اور بیوی کے درمیان محبت کو تقویت فراہم کرتاہے، کھانا کھاتے ہوئے کھانے کےدو الفاظ میں تعریف کردیں، یہ بیوی کا حق ہےاس سے بیوی کا حوصلہ بڑھتا اورحوصلہ پیداہوتا۔


یہ دو چار باتیں جن پر عمل کرکےف ازدواجی زندگی کو بہت خوبصورت بنایا جاسکتا ہے، اس سے نہ تو ہمارے پیسےلگتے ہیں نہ ہمارا وقت ضائع ہوتاہے اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی مشکل آتی ہے خوبصورت ترین زندگی بازار میں نہیں ملتی خود بنائی جاتی ہے خودبنانی پڑتی ہے،

 بہت سے ایسے بھی ہیں جو اپنی انا 😕پےاڈے رہتےہیں۔


حدیثِ پاک کا مفہوم ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پانی نوش وہاں سے فرماتے جہاں آپ کی ازواج مطہرات کے ہونٹ لگےھوتے۔


پیارے! اگر اس دنیا کی تمام تر عزتوں کو ایک ساتھ اکٹھا کرلیا جائےتب بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعلین مبارک میں لگی خاک مبارک کےایک ذرے کی برابری  بھی نہیں کر سکتیں۔


تو ذرا سوچیں دونوں جہانوں کے سردار کا اپنی بیویوں سےکیسا معاملہ تھا۔

پیارے! ہم اگرسیرت مصطفی پڑھیں گےتوہمیں معلوم ہوگا،

ورنہ دنیا میں کروڑوں لوگ اپنی میرڈلائف گزاررہے ہیں آپ بھی گزار لیں گے،

نہیں محترم! زندگی کوگزارنا نہیں جینا ہے

اور مین پوائنٹ کی بات تو یہ کہ ہمیں اشرف المخلوقات بنایا گیا ہےورنہ جسمانی خواہشات تو جانور بھی پوری کر لیتاہے


اور آخری بات یہ کہ اگر ان سب باتوں پرعمل کرنے سےکسی کویہ محسوس ہوتاہے کہ یہ بیوی کے پیچھےلگا ہواہے تو پیارے! یہ اعتراض سب سے پہلے اس پر جاتا ہے، اس ہستی پر جاتا ہے جس کے صدقےآج آپ کو میرڈلائف جینےکا موقع مل رہاہے بس اتنا ہی کہوں گا آپ سے،

*

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

پاکستان کے دس خوبصورت ترین مقامات

عرب کی پرانی ثقافت پر آج عمل کیوں؟

پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت سویلینز کا ٹرائل کیسے ہوتا ہے؟|How is the trial of civilians under the Army Act in Pakistan?